ابنا: ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا کہ مغرب نے جب اس بات کا احساس کیا کہ ایران، اپنے جوہری مسئلے میں کامیاب نتیجے پر پہنچ گیا ہے اور اب ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے الزام سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا تو میزائل کے شعبے میں ایران کی پیشرفت پر انگلی اٹھادی اور جب وہ، اس میں بھی ناکام ہوگیا تو اب انسانی حقوق کے مسئلے کو بہانہ بنالیا اور اس بہانے سے وہ ایران کی حیثیت و پوزیشن متاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ڈاکٹر لاریجانی نے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ، ایسے الزامات کی حامل ہے جن کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ رپورٹ موساد اور سی آئی اے نے تیار کی ہے۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس نکتے کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام میں دہشتگردوں کیلئے ہتھیاروں کی ترسیل انسانی حقوق کا ایک بڑا مسئلہ ہے، کہا کہ وہ اگر انسانی حقوق میں سنجیدہ ہے تو گوانتانامو اور ابو غریب جیل میں امریکیوں کے کرتوتوں کا جائزہ لے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513497
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا مسئلہ، ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے مغرب کا صرف ایک بہانہ ہے